Sat
16
May
2026

اٹک :لارنسپورمیں زمین کے تنازعہ پر جوان نے خود کو آگ لگا دی، ذرائع کے مطابق جھگڑا زمین کے تنازعہ پر 2 بھائیوں کے درمیان ہوا جس پر 36 سالہ چھوٹے بھائی نزاکت شہزاد نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو1122حضرو کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمی کو طبی امداد دیتے ہوئے انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔
