جنڈ:کوہاٹ روڈ پر دو موٹاسائیکلوں میں تصادم

جنڈ::راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر حادثات کی بھرمار ، خونی روڈ پر آئے روز حادثات ہونے لگے ہزاروں خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے اس روڈ کی تعمیر صرف اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے انڈس کالج کے سامنے 2 موٹرسائیکلوں میں شدید تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا اہلیان جنڈ کا ایوان بالا سے اس خونی روڈ کو جلد از جلد ڈبل کیا جانے کا مطالبہ ہے تاکہ مزید خاندان اجڑنے سے بچ سکیں ۔