Sun
10
May
2026
اٹک :اٹک پولیس کی ایک سے زائد سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف کاروائی 2 ڈرائیور گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک محمد ایوب نے ایک فورڈ ویگن جو اکھوڑی جا رہی تھی کو روک کر چیکنگ کرنے پر تو ڈرائیور ذیشان ولد رمضان اعوان سکنہ بوٹا کی گاڑی میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے 2 سی این جی سلنڈر برآمد ، اے ایس آئی تھانہ حضرو آصف محمود نے فورڈ ڈالہ جو اسلام آباد جانب غازی سے انتہائی تیز رفتاری سے آیاجسے ڈرائیور سیف اللہ ولد حمید اللہ پٹھان سکنہ جلالیہ حضرو چلا رہا تھا کی گاڑی میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے 2 سی این جی سلنڈر برآمد ہوئے ڈرائیور کوئی فٹنس سر ٹیفکیٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ۔
