پنڈی گھیب: پی ٹی سی ایل عملہ کی ناقص کارکردگی، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس خراب

پنڈی گھیب :پی ٹی سی ایل کے عملہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں کئی روز سے پی ٹی سی ایل ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سروس خراب۔ متعدد بار شکایات کے باوجود عملہ ٹھیک کرنے نہیں آ رہا ۔ شہریوں کا محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب شہر میں محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ غائب ۔ پی ٹی سی ایل ٹیلی فون خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ہیلپ لائن پر شکایات درج کروانے کے باوجود بھی پی ٹی سی ایل کا عملہ ٹیلی فون ٹھیک کرنے نہیں آتا۔ اس کے باوجو د ہر مہینے ہزاروں روپے کے بل بھیج دیئے جاتے ہیں۔ شہریوں نے پی ٹی سی ایل محکمہ کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔