یوم مزدور پر پاسپان چھچھ حضرو کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد 

حضرو:پاسپان چھچھ فلاحی تنظیم حضرو کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر ٹی ایم اے ہال حضرو میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹروے پولیس کامرہ بیٹ3منظور احمد ، حافظ حسین احمد الحسینی ، مولانا انیس احمد ، وائس چیئرمین بلدیہ نزاکت حسین،ممتاز کالم نگار حافظ عزیر عاصم، سابق کونسلر الیاس خان ، سابق نائب ناظم نسیم خان، عبدالحمید خان عابد، آصف خان، طارق ٹوانہ، نسیم حضروی، ملک عثمان، ملک رفیق ، نسیم خان ملاح، چیئرمین PPCIHR نقاش علی خان، احسن آفتاب، ملک واثق ، بلال سدوزئی، آفتاب احمد، راشد ، ڈاکٹر طفیل، ماما رستم ،یاسر خان، مدثر خان سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی، تقریب زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ پاسپان چھچھ اقبال میر اور صدر جہانزیب خان منعقد ہوئی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد طارق عشتم نے بخوبی انجام دیئے ، عمر خان سیکرٹری اطلاعات ، فیصل خان معان سیکرٹری اطلاعات ، طاہر شہزاد ، ماسٹر علی اصغر ، حافظ عبدالحئی، شاہد آرائیں، جمیل لودھی ، بابر رفیق اور دیگر عہدیداران و ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے، اس موقع پر مولانا انیس احمد ، حافظ حسین احمد الحسینی، ڈی ایس پی منظور احمد،جہانزیب خان، نقاش علی خان، حافظ عزیز عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسپان چھچھ نے عام آدمی اور مزدور وں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کرکے احسن کارنامہ انجام دیا ہے ، پاسبان چھچھ کے غیر سیاسی پلیٹ فارم سے چھچھ کے عوام کی بہترین خدمات انجام دی جا رہی ہیں،مقررین نے مزید کہا کہ مزدور کو جتنے حقوق اسلام نے دیئے ہیں وہ کوئی اور مذہب نہیں دے سکتا ، مزدور کو اپنے حقوق اور فرائض دونوں کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ پیٹ میں حرام کا لقمہ پہنچنے سے بچا جا سکے ۔