Sun
10
May
2026

پنڈی گھیب :60 سالہ شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ،محمد صدیق ساکن ڈہوک لاہم داخلی کھڑپہ تحصیل پنڈی گھیب فالج کا مریض تھا مسلسل بیماری کیوجہ سے اسکی ذہنی توازن درست نہ رہا جس پر اسکا اپنے گھر والوں سے اکثر اوقات جھگڑا رہتا گذشتہ روز اس نے پسٹل سے فائر کرکے اپنی 55 سالہ بیوی امتیاز بیگم کو قتل کرڈالاانچارج ہومیو انوسٹی گیشن یونٹ تھانہ پنڈی گھیب سب انسپکٹر محمد طفیل نے موقع پر جاکر شواہد اکٹھے کیئے اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا گیا جسے پوسٹ مارٹم کے بعد وارثان کے حوالے کردیا گیا جاں بحق ہونے والی خاتون کی نماز جنازہ آج آبائی علاقے ڈہوک لاہم میں ادا کیجائے گی مقتولہ نے پسماندگان میں چار بیٹے ،بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔
