اٹک : نوجوان کی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

اٹک : نوجوان کی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ، لاش ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق شکردر ہ گاؤں کے رہائشی 20 سالہ محمد امین نے شکردرہ گاؤ ں کے نزدیک ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالہ کر دی۔کچھ اطلاعات یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے۔