Sat
25
Apr
2026

سپورٹس ڈیسک
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2019 کے لیے جرسی نمائش کے لیے پیش کردی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی جرسی کی تصویر جاری کی گئی۔ آئرلینڈر کی نئی وردی میں آسمانی، نیلا اور پیلا رنگ نمایاں ہے اور سینے کے دائیں جانب ورلڈکپ کا لوگو اور بائیں جانب سری لنکا کا جھنڈا ہے۔ ورلڈکپ 2019 کے لیے اب تک آسٹریلیا اور بنگلادیش کی جانب سے جرسی پیش کی جاچکی ہے جب کہ بنگلادیش کی کِٹ پاکستان ٹیم کی جرسی کے مشابہہ ہونے اور اس میں لال رنگ نہ ہونے پر اس میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
