فتح جنگ ،حذیفہ قتل کیس ،سکولوں کے بچے بھی احتجاج میں شامل
فتح جنگ :فتح جنگ ،حذیفہ قتل کیس ،سکولوں کے بچے بھی احتجاج میں شامل ،سکول منجمنٹ کمیٹی نے ہائی سکول نمبر 1کی مسجد میں ملزم قاری عبدالحی کے زیر استعمال کمرہ خالی کرانے اور مسجد کا انتظام ایک خاص مکتبہ فکر کی بجائے سکول انتظامیہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سکول کے بچے بھی حذیفہ کے قتل کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے سکول کے بچوں نے سفاک قاتل کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ادھر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ہائی سکول کی سرکاری مسجد جہاں حذیفہ زیادتی و قتل کیس کا ملزم قاری عبدالحی جمعہ کی خطابت کے علاوہ مغرب کی نماز کی امامت بھی کراتا تھا اس مسجد کو انتظام و انصرام ایک خاص مکتبہ فکر کے پرائیویٹ لوگوںکی بجائے مسجد سکول انتظامیہ کے زیر کنٹرول ہو گی مسجد سے ملحقہ کمرہ جو مسجد انتظامیہ کے زیر استمال تھا کو خالی کروا کر سکول کے زیر استمال لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا سکول کونسل کے اجلاس میں حذیفہ قتل کیس کے خلاف قرار مذمت بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے ۔
