ایم این اے میجر طاہر صادق کا سستا رمضان بازار اٹک کا دورہ

اٹک : رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاءارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اٹک کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار اٹک کے دورہ کے موقع پر وہاں موجود شہریوں اور تاجروں جن کی بڑی تعداد ان کی آمد کا سن کر اکھٹا ہو گئی تھی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حاجی محمد اکرم خان ، کونسلر شیخ نثار احمد اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ رمضان المبارک میں تاجر اپنا منافع کم رکھیں تاکہ روزہ دار اس ماہ مقدس میں سحری اور افطاری سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں انہوں نے صارفین پر بھی زور دیا کہ وہ صرف وہی اشیاءخریدیں جن کی ضرورت ہے بلا وجہ خریداری سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
