حسن ابدال میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ریڑھی بانوں کا احتجاج

اٹک : بلدیہ حسن ابدال کے اہلکار وں نے اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے متاثرہ ریڑھی بانوں کا رخ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کے دفتر کی طرف موڑ دیا بلدیہ حسن ابدال کے عملہ کی نا اہلی کی وجہ سے ریڑھی بان اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کیلئے دباو¿ ڈالنا شروع ہو گئے ملتان خان اور دیگر ریڑی بانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کا عملہ ہماری بات نہیں سن رہا ٹی ایم او ساجد خاں اور دیگر اہلکار کہتے ہیں کہ یہ سارا حکم اسسٹنٹ کمشنر کا ہے آپ ان سے جا کر بات کریں میری ریڑی کو مقررہ جگہ سے ہٹا کر بلدیہ کا عملہ وہاں ٹوائلٹ لگوا رہا ہے جس سے میرے لیے کوئی جگہ نہیں رہی ریڑی بان باہمی اختلاف کی وجہ سے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ملتان خان نے خود کو اپنے منہ اور بازو پر گلاس مار کر زخمی کر لیا جبکہ پاس کھڑی راہ گزر کی کار پر اپنے سر سے ٹکریں بھی مارتا رہا اور کہتا رہا کہ میں ریڑی کہاں لے جاو¿ں اس سے قبل ملتان خان جب دیگر ریڑی بانوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں گھسنے لگے تو اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ملازم نے انہیں روک دیا کہ آپ سب لوگ باہر بیٹھیں تحصیلدار آپ سے بات کریں گے جس پر ریڑی بان شور ڈالنے لگ گئے اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نے کوکارا کی ہدایت پر تحصیلدار چوھدری محمد صادق ، نائب تحصیلدار ندیم گوھر ، ایس ایچ او محمد فاروق نے سینئر صحافی شہزاد حسین سید ، تیمور خان صدر انجمن تاجران کے ہمراہ فوری ریڑی بانوں سے مذاکرات کر کے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی نے پورے رمضان بازار کا دورہ کیا اور بلدیہ کے عملہ کو خصوصی احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر نے کہا رمضان بازار لوگوں کی سہولت کیلئے بنایا جارہا ہے یہاں معیاری اشیائ رعائ تی نرخوں پر میسر ہوں گی سیکورٹی اور صارفین کی سہولت کا مکمل خیال رکھا جائے گا اس موقع پر صدر انجمن تاجران تیمور خان نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر اہلکاروں کو ریڑھی بان کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ریڑھی بانوں کے مسائل سن کر ان کا حل نکالنے پر ریڑھی بانوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کا شکریہ ادا کیا۔