حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ کی طرف سے غرباءمیں رمضان پیکج کی تقسیم 

اٹک : حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ کی طرف سے غرباءمیں رمضان پیکج کی تقسیم ٹرسٹ کی طرف سے گزشتہ 12 سال سے بیوہ خواتین ، غرباءمیں رمضان پیکج تقسیم کیے جاتے ہیں اس سال بھی ٹرسٹ کے اٹک دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر تھے ٹرسٹ کے چیئر مین محمد یعقوب ساجد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹرسٹ 600 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیے جائیں گے جن میں 200 اٹک ، 300 حاجی شاہ ، 100 لارنسپور میں دیئے جائیں گے خلیل احمد نیئر نے ٹرسٹ کے فلاحی پروگرام پر چیئرمین محمدیعقوب ساجدکو خراج تحسین پیش کیا ٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر ملک بشیر احمد نے بتایا کہ ٹرسٹ کے تمام فلاحی پروگرام محمد یعقوب ساجد اپنے وسائل سے چلاتے ہیں کسی فرد ، ادارے یا حکومت سے کوئی امداد نہیں لی جاتی۔