حکومتی ٹیم میں پیپلز پارٹی اور مشرف کے مسترد شدہ لوگ ہیں: ملک محمد ریاض

اٹک: ضلعی سیکرٹری مالیات پیپلز پارٹی اٹک ملک محمد ریاض نے کہا ہے کہ عمران نیازی پیپلز پارٹی اورآمر مشرف کے مسترد شدہ لوگوں سے حکومت چلا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قربانیاں دینے والے لوگ دھکے کھا رہے ہیں نیازی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر کے عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے کرکٹ کے کپتان پاکستان میں بڑی تعداد میں ہیں عمران خان کی کپتانی کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں عمران خان نے کشمیر فتح نہیں کر لیا بلکہ بھاری قرضے لیکر ملک کو گروی رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کسی بھی حکمران نے اتنے جھوٹ نہیںبولے جتنے عمران خان بول رہے ہیں فخر اور بڑھائی اس نے وطیرہ بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور موجودہ حکومت ایک سال اور رہے تو ریلوے و اوقاف کی زمنیوں کا خاتمہ کر دیں گے عوام کو تبدیلی نے تنگ کر دیا ہے عوام اب ان کو نکالنے کے لئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت مخالف سیاستدانوں کی عورتوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ میں دخل اندازی بند کرے اور سندھ کو پورا حصہ دے تا کہ ملک میں خانہ جنگی نہ ہو۔
