میجر طاہر ہر دلعزیز لیڈر ،تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے:ملک عامر افضل

باہتر :چیئرمین یو سی جھنگ عامر لیاقت خان اور وائس چیئرمین ملک عامر افضل نے وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی طرف سے میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر پر تنقید کرنے کے حوالے سے اپنا سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طاہر صادق جیسے ہر دلعزیز عوامی لیڈر پر تنقید کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، اقتدار کی کرسی میں بیٹھ کر بھڑ کیں مارنے والے سلکٹیڈ مشیر جنرل کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے ،ہم چیلنج کرتے ہیں کہ سلیکٹڈ مشیر صاحب اقتدار چھوڑ کر ضلع بھر کی کسی بھی یونین کونسل میں میجر طاہر صادق کے کسی بھی سپاہی کے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دیکھ لیں اُنہیں آٹے دال کا بہائو خوب معلوم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی ضلع کونسلوں میں ضلع کونسل اٹک واحد ضلع ہے کہ جِس کی چیئرپرسن محترمہ ایمان طاہر نے اپنے والد محترم میجر طاہر صادق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع بھر میںتعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے میگا پروجیکٹس شروع کر رکھے ہیں اُن کی شاندار کارکردگی سے خائف ہونے والے نام نہاد مشیر ملک امین اسلم کا دختر قائد محترمہ ایمان طاہر صاحبہ پر تنقید کرنا اُن کی بہترین تربیت کا عملی نمونہ ہے عورت پر تنقید کرنے والے مشرقی تہذیب سے نابلد مشیر صاحب اقتدار کی کرسی میں بیٹھ کر آپے سے باہر ہو گئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم یہ بات بھول رہے ہیں کہ ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بعد اگر کسی شخص نے سب سے ذیادہ ووٹ لیے ہیں تو وہ میجر طاہر صادق ہیں ہمارے قائد ین پر تنقید کرنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لِیں کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے عادی ہیں میجر طاہر گروپ کے سپاہیوں اور جانثاروں نے اگر اپنی زبانیں کھولنا شرو ع کر دِیں تو سلیکٹڈ مشیر کو گھر کا راستہ بھول جائے گا بہتر یہی ہو گا کہ سیاست کو سیاست کی حَد تک ہی رہنے دِیں ذاتیات تک نہ پہنچیں مشیر صاحب اگر خود کو بڑا عوامی لیڈر سمجھتے ہیں تو آ جائیں میدان میںانشاء اللہ اُن کی ساری غلط فہمیاں دُور ہو جائیں گی۔