:فتح جنگ : مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک تین شدید زخمی

فتح جنگ :فتح جنگ مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک تین شدید زخمی راولپنڈی کی طرف سے آنے والے موٹر سائیکل سوار فیضان ساکن چاساں والی ڈھیری کو تیز رفتار فورڈ ویگن نے ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا دوسرے حادثے میں فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر کھنڈہ چوک کے قریب ہائی ایس اور کار میں تصادم،تین افراد زخمی ہو گئے حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا دونوں گاڑیاں سامنے سے ٹکرائیں ہیں،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے ریسکیو 1122 تحصیل فتح جنگ کی ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا،زخمیوں میں 50 سالہ داد محمد، 24 سالہ فاطمہ اور 28 سالہ ساحر شامل ہیں۔