Sun
10
May
2026
فتح جنگ : فتح جنگ کے گائوں کوٹ بالا کا پندرہ سالہ نوجوان گندم کی گہائی کے دوران تھریشر میں پھنس جانے سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سے پندرہ کلو میٹر دور یونین کونسل کوٹ فتح خان کے گائوں کوٹ بالا کے رہائشی وارث خان کا بیٹا پندرہ سالہ کامران گندم کی گہائی کے دوران چادر تھریشر کے پٹے میں پھنس جانے سے تھریشر کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے لواحقین کی درخواست پر حادثہ اتفاقی کی رپٹ درج کے لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے
