فتح جنگ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمیڈم عظمیٰ خالد کا میڈیکل سٹورز پر چھاپہ 

فتح جنگ :فتح جنگ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمیڈم عظمیٰ خالد کا اچانک میڈیکل سٹورز پر چھاپہ زائد قیمت وصولی پر 2میڈیکل اسٹورز کا چالا ن کر دیا تمام میڈیکل اسٹورز مالکان نئی کم قیمتوں پر ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات خریدیں کسی کو زائد قیمت وصولی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ڈرگ قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا جائے عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل فتح جنگ/حسن ابدال میڈم عظمیٰ خالد نے فتح جنگ شہر میں میڈیکل سٹورز کی اچانک چیکنگ کی اور ادویات کی قیمتیں کم ہونے کے حکومتی اعلان کے باوجود پرانی زائد قیمتیں وصول کرنے پر دو میڈیکل سٹورز کے چالان کر دیئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالد نے تمام میڈیکل اسٹورز مالکان پر واضح کیا ہے کہ وہ حکومتی اعلان کے مطابق ادویات کی نئی کم قیمتو ں پر ہی ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات خریدیں ڈرگ قوانین پر مکمل عمل کریں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان اورڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل فتح جنگ/حسن ابدال میڈم عظمیٰ خالد کو شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ہے ۔