سیاست عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا نام ہے : عمران خان

 حضرو :پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا نام ہے ، تحریک انصاف گزشتہ 22سالوں سے اپنے عظیم لیڈر عمران خان کی قیادت میں سیاست میں کرپشن ، سفارش کلچر اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار ہے ، بڑا لیڈر وہ ہے جو اپنی انا پرستی اور ذاتی پسند ناپسند کو پارٹی مفادات پر قربان کرے ، بڑی سیاسی جماعتوں میں قائدین ، عہدیداران اور کارکنان کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ، آمدہ بلدیاتی نظام میں پہلی مرتبہ عوام کو حقیقی معنوں میں اختیار اور انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہوگا ، ضلع اٹک کے مقامی قائدین میجر طاہر، ملک امین اور قاضی احمد کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے اپنی بھر پور کاوش کا آغاز جلد کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا، آمدہ بلداتی الیکشن میں ضلع اٹک اور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، چنگیز خان گروپ کا مستقبل تاریک ہے ، ان کی سیاسی منزل کا ان کو خود بھی معلوم نہیں جبکہ جہانگیر خانزادہ ایم پی اے ہونے کے باوجود حلقہ سے مسلسل غیر حاضر ہیں جو ان کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، عمران خان نے کہا کہ کور کمیٹی تحصیل حضرو کا بنیادی مقصد نظریاتی کارکنان اور عوام الناس کی آواز بننا ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی جس کو بھی تحصیل ناظم کیلئے ٹکٹ جاری کرے گی پارٹی کارکنان اس کی حمایت کے پابند ہوں گے۔