حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تبا کر دی :سردار سلیم حیدر

فتح جنگ:پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے اور غریب عوام کی زندگیوں کو مزید اجیرن کرنے کی طرف ایک قدم ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تبا کر دی بھاری قرضوں سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ملک میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے لیکن حکمران عوام کو مطمئن کرنے کے لئے نت نئے لولی پاپ دے رہے ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت عوامی مفادات کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی سیاست کر رہی ہے انشااللہ پیپلز پارٹی کے قائدین پر بنائے گئے بے بنیاد کیس ختم ہونگے اور وہ پہلے کی طرح باعزت بری ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دی یہی وجہ ہے کہ عوام کے دل آج بھی بھٹو کی جماعت کے لئے دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کے ہاریوں کسانوں اور محنت کشوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے مظلوم مزدور اور مزارعوں کو اپنے حق کے لئے ظالموں جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف آواز بلند کرنے کاحوصلہ اور درس دیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تمام تر خطرات کے باوجود غریب عوام کی خاطر ملک میں واپس آکر اپنی جان قربان کی لیکن آمر یت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی پیپلزپارٹی قائد کے نظریہ کے مطابق محنت کشوں مزارعوں ہاریوں کاشتکاروں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جار ی رکھے ہوئے ہے۔ ۔