انتظامیہ کی غفلت ،بیکری مالکان نے عوام کی جان و مال سے کھیلنا معمول بنا لیا
باہتر :انتظامیہ کی غفلت بیکری مالکان نے عوام کی جان و مال سے کھیلنا معمول بنا لیا کارخانوں میں صفائی کاانتظام انتہائی ناقص کوئی پوچھنے والا نہیںتفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی بنا پرجھنگ چوک، باہتر شہر اورمضافات میں بیکری مالکان نے انت مچا رکھی ہے انتہائی ناقص معیار کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں جبکہ صفائی کا نظام انتہائی خراب ہے کارخانوں میں گندگی کی وجہ سے بدبو اور تعفن اٹھ رہا ہوتا ہے جبکہ گنجان آبادیوں میں قائم کارخانوں کی وجہ سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے واضح رہے کہ کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی اکثریت صفائی و ستھرائی سے بے نیاز ہوتی ہے اورا نکے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہوتا جس سے مضر صحت مٹھائیاں کھانے والے پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔عوامی حلقوںنے ڈی سی اٹک عشرت اللہ نیازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
