مجھے وزارت نہ ملناپی ٹی آئی اور عوام کا نقصان ہے:میجر طاہر صادق

  حضرو:ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ مجھے وزارت نہ ملنے سے میرا نہیں پی ٹی آئی کا اپنا اور ضلع اٹک کے عوام کا ہوا نقصان ہوا ہے ، اگر آج ہمیں موقع دیا ہوتا تو اتنا رولا بھی نہ ہوتا اور یہ جو لگڑ پھر رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے ان کا مقابلہ میجر کے ساتھ ہے، جو آج یہ کہتے ہیں ہم پی ٹی آئی ہیں وہ کوئی پی ٹی آئی نہیں یہ صرف اپنے مفادات کیلئے کھیل رہے ہیں مگر میں کو یہ کھیل نہیں کھیلنے دونگا، قاضی احمد اکبر کی سیٹ اندر کی منافقت کی وجہ سے ہارے، وقت قریب ہے ، اﷲتعالیٰ ضلع اٹک کے عوام کی خواہشات اور ضروریات کو پورا کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام جشن بہارا فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر قاضی احمد اکبر،تنظیم پاشی، نثار علی خان، عابد خان غورغشتی، لال شاہ،ملک نسیم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، میجر ر طاہر صادق نے ونر ٹیم کو 50ہزار ، رنر اپ ٹیم کو 25ہزار اور ٹرافیوں سے نوازہ، اس موقع پر شرکاء نے میجر طاہر ، ایمان طاہر زندہ باد کی نعرے بازی کرکے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، میجر طاہر کے اسقتبال کیلئے غورغشتی سے عابد خان کی قیادت میں بڑی ریلی لائی گئی جو مہمان خصوصی کو گراؤنڈ تک ڈھول کی تھاپ پر لیکر آئی، میجر (ر) طاہر صادق نے مزید کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے جب ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو ضلع اٹک میں اسے زمین سے آسمان پر ہم نے پہنچایا اور4صوبائی ، 2قومی سیٹیں کی سیٹیں جیت کر دکھائیں ، انہوں نے کہا کہ اٹک میں اگر کوئی بھی نیکی ، روزگار ترقی کا کام ہوگا میجرطاہر کے بغیر نہیں ہوگااور اب وقت آ چکا ہے ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ثابت کرکے دکھائیں گے اور جب تک ہم میں دم ہے ہم غریبوں کے روزگار،ضلع اٹک کی ترقی کیلئے لڑیں گے ، طاہر صادق نے جمریز خان، ملک ظہیر اور پوری ٹیم کو جشن بہاراںکا  جوش ولولہ سے منعقد کرانے پرخراج تحسین پیش کیا۔