واہ کینٹ : طالبہ کا اعزاز ،وفاق المدارس کے امتحان میں ملکی سطح پر دوسری پوزیشن

اٹک : جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ کی طالبہ کا اعزاز وفاق المدارس کے امتحان میں ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی عوامی سماجی حلقوں کا مہتمم مدرسہ حافظ محمد صدیق کو خراج تحسین اور مبارک باد علما کونسل ضلع اٹک کے صدر حافظ محمد صدیق کے مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ کی طالبہ ماریہ قیوم دختر محمد قیوم نے درجہ عالیہ اول میں وفا ق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 585 نمبر لے کر ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اس پوزیشن حاصل کرنے پر علما کرام اور عوامی سماجی شخصیات نے حافظ محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہیں مبارک باد دی ہے اس موقع پر حافظ محمد صدیق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز ہے کہ ہمارے جامعہ کی ایک بچی نے ملک بھر میں سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قائم رہیں گے ان کے خلاف منصوبے اور سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔
