جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کی تشکیل مکمل 

اٹک :جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ضلعی امیر مولانا مفتی تاج الدین ربانی اور جنرل سیکرٹری مولانا سید بادشاہ نے باہمی مشاورت سے شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق ، شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان، شیخ الحدیث مولانا اظہار الحق، مولانا شیر زمان، قاضی خالدمحمود کو سر پرست ، مولانا عبدالخالق سینئر نائب امیر ، مفتی سعید الرحمن، مولانا عزیر احمد الحسینی، مولانا شہاب الدین کو بالترتیب نائب امیر دوم، سوم اور چہارم ، قاسم خان وردگ، مولانا سید بادشاہ، مولانا مفتی عبداللہ، ملک شاہد کو بالترتیب ناظم اول، دوم ، سوم ، چہارم ،حافظ ہارون الرشید ناظم نشرو اشاعت ، مفتی سید امیر زمان حقانی ناظم مالیات، قاری عبدالروَف معاون ناظم مالیات اور مولانا ذکریا کلیم اللہ کو ضلعی سالار مقررکیا ہے مجلس عاملہ کی تشکیل پر مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ انشاءاللہ جمعیت علمائے اسلام اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لیے کوشاں رہے گی ضلعی مجلس عاملہ اور مجلس عمومی سمیت تحصیل جماعتوں کی مشاورت سے پورے ضلع میں بھر پور طریقے سے آنے والے بلدیاتی الیکشن سمیت جمعیت کا پیغام نگر نگر تک پہنچانے میں مجلس عمومی ، مجلس عاملہ اور تمام کارکنان اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔