اٹک: کٹائی کے دوران فصل کو آگ لگنے کے 6 واقعات

اٹک : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور دیگر امور کے دوران اٹک کی تیار فصل کو آگ لگنے کے 6 واقعات کی کالز موصول ہوئیں جس میں نہ صرف لاکھوں روپے کی گندم جلنے سے نقصان ہوا بلکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ آگ لگنے کے قریب کروڑوں روپے مالیت کے اثاثہ جات اور آبادی ہونے کے سبب شدید خطرات سے بروقت ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھا کر قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور ضلعی صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ترجمان حماد صفدر بھی موجود تھے گندم کو آگ لگنے کی وجوہات میں سے چند اہم وجوہات یہ ہیں روائ تی دشمنی ، گندم کی کٹائی کے دوران آگ کے استعمال میں بے احتیاطی ، گندم کے مڈ(جڑیں ) جلانا ، سگریٹ لائٹر کا شعلہ ، بچوں کی شرارت اگر ان کاموں کے دوران تھوڑی سی احتیاط کی جائے تو اس بے تحاشہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ یہ گندم کسان کی پورے سال کی محنت کا ثمر ہوتی ہے اس کو کسان نے اپنے کھانے کے استعمال میں لانا ہوتا ہے اور ضروت سے زائد کو فروخت کر کے نہ صرف وہ اپنے اور اپنے بچوں کے روزمرہ اخرجات پورے کرتا ہے بلکہ ہمارے ملک کی غذائی ضروریات بھی اسی گندم سے پوری ہوتی ہیں اس کے علاوہ گندم کا بھوسہ جانوروں کی بھی ایک اہم غذا ہے اس لیے کسان بھائیوں کے لیے ضروری ہے کے جب گندم کی فصل سوکھ جائے تو اس پر خصوصی توجہ دیں بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو بلا ضرورت تیار فصل اور بھوسے کے قریب نہ جانے دیں فصل کے قریب آگ مت جلائیں اگر جلانا ضروری ہو تو کھیت سے مناسب فاصلہ پر جلائیں تا کہ ہوا چلنے کی صورت میں آگ کھیت تک نہ پہنچ سکے آج کل گندم کٹائی کے لیے خودکار مشینیں استعمال کی جاتی ہیں جو جڑوں کے ساتھ کافی لمبی تنا بھی زمین میں چھوڑ دیتی ہیں کسان اس تنے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اسے آگ لگا دیتے ہیں جو کنٹرول سے باہر ہو جانے پر تباہی کا باعث بن جاتی ہے اس کام سے اجتناب کریں اور ان تنوں اور جڑوں کو ٹریکٹر کے ہل کی مدد سے اکھاڑیں سگریٹ نوشی والے افراد تیار فصل کے کھیت کے قریب سے احتیاط سے گزریں اور فصل کے قریب ماچس جلانے یا سگریٹ نوشی سے گریز کریں اگر کسی وجہ سے آگ جلائی ہے تو اس کی مسلسل نگرانی کریں اور جب تک شعلہ مکمل طور پر بجھ نہ جائے اس کے پاس سے نہ ہٹیں اکثر افراد دشمنی کی وجہ سے مخالف کے کھیت کو آگ لگا دیتے ہیں جو ایک انتہائی بری حرکت ہے دوسرے کا نقصان کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اللہ کی ناراضگی کے بھی شکار ہو رہے ہیں آپ اس عمل سے نہ صرف کھیت کے مالک کا،بلکہ پوری قوم کا، اور چرند پرند کا بھی نقصان کر رہے ہیں ایسے افراد جن کے معاشرے میں دشمن موجود ہوں یا کسی سے چپقلس چل رہی ہو تو انہیں چاہیے کے خشک ہونے کے بعد فصل کی رکھوالی کا خصوصی انتظام کریں گندم کی گڈیاں اور بھوسہ اکٹھا کرتے وقت احتیاط کریں کہ ڈھیر کے قریب بجلی کی تاریں یا عمومی گزر گاہ نہ ہو ان عوامل کو مد نظر رکھ کر قیمتی جانوں ،گندم اور بھوسے کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے اور پورے سال کی محنت کے بعد گندم حاصل کر کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔