رمضان بازاروں میں سستی اور معےاری اشیاءدستےاب ہونگی : ملک محمد انور

اٹک : صو بائی وزےر مال کر نل ( ر ) ملک محمد انور نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معےاری اشےاءرمضان المبارک مےں دستےاب ہوں گی اور ےہ پنجاب حکومت کا نہاےت ہی احسن اقدام ہے اس سلسلہ مےں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہےں انہوں نے ان خےالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک مےں رمضان بازار اور گندم خرےداری پالےسی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کےا اجلاس مےں چےئرمےن پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی ٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی ےاور بخاری ، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی،ڈی پی او سےد شہزاد ندےم بخاری، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (رےونےو) شاہد عمران مارتھ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دےگر متعلقہ افسران نے شر کت کی اے ڈی سی آر نے اس موقع پر صو بائی وزےر مال کو برےفنگ دی بر ےفنگ دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار لگائے گئے ہےں ،جو عوامی ضرورےات پوری کر رہے ہےں ضرورت پڑنے پر حکومت پنجاب کی ہداےت کی روشنی مےں مزےد رمضان بازار بھی لگائے جا سکتے ہےں ضلع بھر مےں رمضان کے مہےنے مےں وافر مقدار مےں اشےائ خوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بناےا گےا ہے اس سلسلہ مےں ضلع بھر مےں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہےں جو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہےں گے اس کے علاوہ فئےر پرائس شاپس بھی قائم کی گئےں ہےں تمام رمضان بازاروں مےں گرےن چےنلز بھی قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ےوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے گئے ہےں تمام رمضان بازاروں مےں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کےا گےا ہے غرےب خاندانوں کو مفت رمضان پےکےج بھی فراہم کےا جائے گا پرائس کنٹرول کمےٹےاں اورپرائس کنٹرول مجسٹرےٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کررہے ہےں اور مقررہ قےمتوں کے اطلاق کو ےقےنی بنائےں گے ذخےرہ اندوزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تما م تحصےلوں مےں رمضان بازاروں سے خوراک کے نمونے لے کر چےک کےا جائے گا تمام اشےاء خوردونوش کے اوزان چےک کیے جائےں گے رمضان بازاروں مےں صفائی اور سےکورٹی کو ےقےنی بناےا جارہا ہے چھاپہ مار ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو تمام رمضان بازاروں کے اچانک دورے کررہی ہےں رمضان بازاروں کےلیے خصوصی ٹرےفک پلان بھی تشکےل دےا گےا ہے اس کے علاوہ تمام رمضان بازاروں مےں شکاےات سےل کا قےام بھی عمل مےں لاےا گےا ہے حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلے مےں دی جانے والی ہداےات پر عملدرآمد کی نگرانی کےلیے صارفےن کی کمےٹی بھی تشکےل دی گئی ہے اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےوتمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہےں اور ان کے دفتر مےں کنٹرول بھی قائم کےا گےا ہے کسی بھی شکاےت اور معلومات کے حصول کےلیے ان نمبر 0579316013 اور ڈی او انڈسٹرےز سے ٹےلی فون نمبر0579316122 پر رابطہ کےا جا سکتا ہے گندم خرےداری پالےسی کے حوالہ سے بات کر تے ہوئے صوبائی وزےر کو بتاےا گےا کہ اس سال ضلع اٹک کےلیے گندم خرےداری کا ہدف مےٹرک ٹن اور اس ضمن مےں گندم خرےداری کےلیے ضلع بھر مےں ہے مراکز قائم کیے گئے ہےں جہاں پر کاشتکاروں اور کسانوں کو ہر ممکن سہولےات دی جارہی ہےں ملک محمد انورنے کہا کہ وہ خود بھی ضلع بھر کے رمضان بازاروں اور گندم خر ےداری مر اکز کا معائنہ کر رہے ہےں بعد ازاں صو بائی وزےر مال کر نل (ر) ملک محمد انور نے اٹک مےں رمضان بازار اور گندم خرےداری مر کز کا دورہ بھی کےا حکومت پنجاب وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہی ہے اور اےسے منصوبے شروع کیے جارہے ہےں جو عوام الناس کےلیے فائدے مند ہوں صوبائی وزےر نے کہا کہ رمضان بازاروں کےلیے سابقہ حکومتوں نے نو ارب جب کہ موجودہ حکومت نے بارہ ارب روپے مختص کیے ہےں جو تحرےک انصاف کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔