Mon
18
May
2026
اٹک :محلہ مسجد میاں سوہنڑا بابا مرزا میں گھروں کے اوپر سے 11 ہزار کے وی کی گزرنے والی خطرناک تاریں سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کی کوششوں سے ہٹادی گئیں اہلیان محلہ ان کا اور میجر طاہر صادق کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت حاجی ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے ارشد خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی میجر طاہر صادق کے ووٹر اور سپورٹ تھے اور آئندہ بھی ہمارا فیصلہ ا ن کے حق میں ہو گا ہم تمام اہل محلہ ایک بار پھر بی بی ایمان اور میجر طاہر صادق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
