حضرو: غورغشتی گائوں میں الیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی 

حضرو: غورغشتی گائوں میں الیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی  ، سامان جل کر خاکستر، تفصیلات کے مطابق غور غشتی گائوں میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگ گئی ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ نے دکان کے سامان کو فوراً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ حضرو کی فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ 20منٹ کی محنت کے بعدآگ پر قابو پا لیا گیا۔ دکان محمد ابراہیم ولدعبدالغنی کی ملکیت ہے۔