پنڈی گھیب: تبدیلی نے عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے:چوہدری شیر علی

 پنڈی گھیب :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر کھ دی ہے جبکہ الیکشن کے دوران سبز باغ دکھانے والے اب عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر نوید اختر، حافظ میاں محمدم سردار نجابت حسین اور محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلے مرحلے کے تحت دیہاتوں کے کارپٹ لنک روڈز تعمیر ہو رہے تھے اس کے بعد بڑی شاہراوٗں حاصل پور براستہ ڈھلیاں چوک تا سی پیک تھٹی کلرہ انٹر چینج، پنڈی گھیب تا فتح جنگ اور پنڈی گھیب تا بسال روڈز تعمیر ہونے تھے لیکن مذہبی انتشار اور جھوٹے پروپیگنڈے سے وطن عزیز کو ترقی کی پٹری سے اتار دیا گیا ان کے جھانسے میں آنے والے عوام اب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کرکے ہسپتالوں کی حالت زار کو درست کیا جہاں عوام کو بلا تفریق وافر مقدار میں معیاری ادویات میسر تھیں ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش سستے داموں فراہم کی جا رہی تھیں لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں کو اختیارات اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی جنگ سے فرصت ہی نہیں ہے کہ وہ عوامی مسائل کی طرف توجہ دے سکیں مختلف الخیال ضلعی قیادت کی باہمی جنگ کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ضلع اٹک بری طرح ناکام رہا علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کسی بڑے منصوبے کا اعلان نہ ہوناانتہائی مایوس کن ہے۔