اٹک:تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے :ہادیہ وسیم

اٹک :تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا ، تعلیم سے دوری کے سبب مسلمان ترقی کی منازل سے دور ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی لرننگ کیسٹل ڈے کیئر اینڈ مونٹیسوری سکول ہادیہ وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ اٹک میں پہلا اور واحد ادارہ ہے جہاں 3 ماہ سے اڑھائی سال تک کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے ملازم پیشہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے بچوں کو ان کے ادارہ کے سپرد کر جاتی ہیں جبکہ ان کے ادارہ میں ماہر اور مستند ڈگری ہولڈر اساتذہ موجود ہیں جو بچوں کو عالمی معیار تعلیم کے مطابق سلیبس جو وہ امریکہ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ سے حاصل کر کے اسے اپنے علاقائی رنگ میں ڈھالنے کے بعد بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ان کے ادارہ میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ان کے سکول میں تعلیم کو کاروبار کی بجائے عبادت سمجھا جاتا ہے اسی وجہ سے بعض غریب اور نادار بچوں سے نہ ہونے کے برابر فیس لی جاتی ہے تاکہ کوئی بچہ اپنی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ان کے ادارہ میں تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دی جاتی ہے اور سال میں 2 مرتبہ تقاریر مرتب کی جاتی ہیں جس میں بچوں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جاتی غریب بچوں کے والدین سے 70 فیصد تک رعایت کی جاتی ہے بعض بچے صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے کے بعد تک سکول میں رہتے ہیں جن کے کھانے پینے ، سونے جاگنے اور ہر طرح کی نگہداشت کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے سکول کے آغاز میں ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے تھے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے حکومت کی جانب سے بعد میں ایس او پی آیا ا ن کا ادارہ راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے جس کی شاخیں جلد ہی دیگر شہروں میں کھولی جائیں گی تاکہ تعلیم کا فروغ بہتر طریقہ سے ہو سکے ۔