Thu
14
May
2026
فتح جنگ :گورنمنٹ گرلز سکول بُرج کو اعزاز،جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بُرج کی جماعت ہشتم کی طالبات عائشہ دلاور بھٹی اور منیبہ انور نے گورنمنٹ سیکٹر میں سالانہ امتحانات 2019میں تحصیل فتح جنگ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی طالبہ نے 500میں 462نمبر حاصل کئے ممبران سکول کونسل صوبیدار ریٹائرڈ محمد اشرف،ہیڈ ماسٹر ملک غلام جیلانی ،سابق کونسلروں حاجی محمد بشیر ،حاجی محمد رفیق نے طالبات کے والدین سکول کی انتظامیہ اور معلمات کو اس شاندار کارکردگی پر دلی مبارک باد پیش کی اور تعلیمی معیار کو سراہا ہے
