حسن ابدال : چودھری خالد سجاد اکبر انتقال کر گئے 

حسن ا بدال:حسن ابدال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلسل تین مرتبہ چیئرمین بلدیہ حسن ابدال رہنے کا اعزاز حاصل کرنے والے چودھری خالد سجاد اکبر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے ان کے نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جنہیں بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم نے بطور چیئرمین بلدیہ حسن ابدال علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کے باعث علاقے بھر میں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔