Fri
15
May
2026

جنڈ:ماہ رمضان میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ، تمام پرائس کنٹرولنر مجسٹریٹس بلا امتیاز کارروائی کرکے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں،ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام اور صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرکے اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ رمضان سستے بازار تو قائم کر لیے گئے ہیں مگر اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔رمضان المبارک میں پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہو جاتی ہے لیکن حکومت نے رمضان المبارک سے ایک دن پہلے پٹرول بم گرا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی کاایک نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔دوسری طرف یوٹیلٹی سٹور میں بھی اشیاء دستیاب نہیں ہیں۔
