فتح جنگ:غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں

فتح جنگ:پولیس کی غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنے والوں کے خلاف کاروائی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ باہتر محمود خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر امیر افضل مارکیٹ بحد رقبہ پنڈ صاحب خان میں حق نواز ولد محمد مسکین مغل سکنہ پنڈ صاحب خان فتح جنگ اپنی دکان میں الیکٹرنک کانٹا پر چھوٹا سلنڈر گیس رکھ کردرمیانہ گیس سلنڈر سے بذریعہ نوزل بمعہ پائ پ گیس فلنگ کررہا تھا حق نواز گیس فلنگ کرنے کا کوئی لائسنس پیش نہ کرسکا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔