Mon
11
May
2026
اٹک: دہی مہنگا فرخت کرنے پر دکاندار گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے تحریری استغاثہ بھجوایا کہ بسلسلہ پرائس چیکنگ اشیائ خورد و نوش اٹک بازار کا دورہ کیا گیا تو دوران چیکنگ خرم شہزاد ولدقاضی غلام مرتضیٰ سکنہ گوندل حال دکاندار سے بذریعہ نائب قاصد سے خریداری کرائی دکاندار نے دہی 100 روپے فی کلو فروخت کیا جبکہ سرکاری ریٹ 75 روپے فی کلو مقررہ ہے دکاندار نے 25 روپے فی کلو زائد نرخ پر فروخت کیا ہے اس طرح مذکورہ دکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ سال 1977 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا جس پر اے ایس آئی لیاقت خان نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
