جنڈ :مڑیالہ کے رہائشی خورشید احمد کی محکمہ جنگلات کیخلاف درخواست
جنڈ :محکمہ جنگلا ت اٹک کرپشن کا گڑھ بن گیا محکمہ کے اہلکار چیکنگ کے نام پر ہزاروں روپے بٹورنے لگے ذاتی اراضی سے لکڑی کاٹ کر لے جانے والے سے 20 ہزار روپے رشوت لے لی متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام کو درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق خورشید احمد ولد محمد اقبال سکنہ مڑیالہ جنڈ نے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کو تحریری درخواست دی کہ وہ اپنے ذاتی کھیتوں سے لکڑی کاٹ کر ٹرالہ کے ذریعے لے کر جا رہا تھا کہ اٹک رینج افسر افتخار علی نے طارق سعید بلاک افسر اور ایک اور سپاہی نے میرا لکڑیوں سے بھرا ٹرالہ روکا اور مجھ سے 20 ہزار روپے رشوت لے کر رسید دینے کا کہا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی مجھے رسید نہ دی متاثرہ شخص نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کے اعلیٰ افسر کو درخواست دے دی اگر میری شنوائی نہ ہوئی تو اینٹی کرپشن سمیت دیگر احتسابی اداروں کو کرپٹ اہلکاروں کے خلاف درخواست ارسال کروں گا انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
