Thu
11
Jun
2026
اٹک :بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق امتحان انٹر نیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2019ء مورخہ 22مئی2019ءبروز بدھ شروع ہو رہا ہے تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارہ جات کی ای میل اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹپر موجود ہیں تمام ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپ اپنے ادارہ سے وصول کریں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر0515450917,0515450918 پر یا بورڈ آفس میں واقع انٹر برانچ میں رابطہ کر سکتے ہیں
