اٹک: سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،7 ملزمان گرفتار 

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، اور شراب برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی حسن ابدال منیر احمد نے سرفراز حسین ولد حفاظت حسین شاہ سکنہ محلہ سخی نگر سے 2400 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک نے زوہیب ولد نواب خان ساکن ڈھوک شرفاء سے 11 کپی شراب برآمد ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد محمد رفیق نے ایک فورڈ ڈالہ نمبر پشاور 4853;4767; برنگ سرخ جانب حاجی شاہ جسے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری ، غفلت لاپرواہی سے رانگ سائیڈ سے گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے چلا رہا تھا آیا کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے جانب پشاور گاڑی دوڑا دی جس کا تعاقب کرکے بالمقابل مصری ہوٹل روکا ڈرائیور نورشاہ ولد حریف شاہ سکنہ اٹک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب ذوالقار علی نے 4 پٹھان افغان مہاجرین عطاخان ولدعمار خان ، اکبر خان ولد حولدار ، آدم خان ولد ملک خان ، بگڑ ولد اشرف افغانی پٹھان سکنائے حال کمڑیال کو روک کر پڑتال کارڈ کی جو کسی قسم کے کارڈ یا شناخت اجازت نامہ پیش نہ کرسکے مذکوران نے پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیارکرکے جرم کا ارتکاب کیا ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔