Tue
19
May
2026

باہتر :نوعمر موٹر سائیکل سواروں نے عوام کا جینا محال کر دیا حادثات معمول بن گئے نوٹس لیا جائے تفصیلات کے مطابق شہر میں کم عمر نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کے سلنسر نکال کر عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے یہ کم عمر لڑکے سارا سارا دن شہر میں موٹر سائیکلیں دوڑاتے ہیں ان کے پاس لائسنس تو دور کی بات شناختی کارڈ تک نہیں ہوتے ان کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں کئی افراد زندگی بھر کے لئے معذور ہو چکے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
