تھانہ حضرو کے نئی بلڈنگ کا تعمیری کام شروع نہ ہو سکا

حضرو:منتخب عوامی نمائندوں کی نا اہلی یا غفلت ،تھانہ حضرو کے نئی بلڈنگ کا تعمیری کام نئی حکومت آنے کے باوجود شروع نہ ہو سکا ،تھانہ حضرو کو کام کرنے کیلئے رینٹ کے متبادل بلڈنگ میںشفٹ کیا گیا جو شہر سے کافی دور او رباہر کی طرف ہے ،مشیر ماحولیات ملک امین اسلم اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید نے حضرو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے تھانہ حضرو کو ماڈل تھانوں میں ڈال کر فوری طور پر کام شروع کروا دیا تھا لیکن بد قسمتی سے جب الیکشن کے دوران فنڈ کی بندش ہوئی تو اس کے بعد نئی آنیوالی حکومت میں اٹک سے منتخب نمائندوں نے اس پر کوئی توجہ نہیںدی اور نہ ہی انہیں حلقہ کے عوام سے کوئی سروکار نہیں اور تھانہ حضرو کی نئی بلڈنگ کا تعمیری فنڈ نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے جس سے ابھی تک کام بند پڑا ہے کروڑوں روپے لگانے کے بعد اب جب کا م آخری مراحل میں داخل ہوگیا تو موجودہ منتخب عوامی نمائندوں کی نا اہلی اور سستی کے باعث تھانہ حضرو کی نئی بلڈنگ کی تعمیری کام کا آغاز ابھی تک نہ کیا جا سکا جبکہ تھانہ حضرو کیلئے رینٹ پر متبادل جگہ شفٹ کیا گیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی پنجاب ،آئی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ حضرو کے نئی بلڈنگ کے تعمیری کام کے احکامات جاری کرتے ہوئے حضرو کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں ۔