کامرہ سستا رمضان بازار عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام

کامرہ کینٹ:سی ای او کینٹونمنٹ بورڈ کامرہ سستا رمضان بازار لگانے اور عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ،رمضان سستا بازار نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام  روز مرہ کی اشیاء خورد نوش مہنگی داموں پر خرید نے پر مجبور ،فوڈ کمیٹی بھی صرف اے سی کے کمرے تک محدود ،عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں ،دوکاندار حضرات غریب عوام کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے لگے اور من مانا ریٹ پر اشیاء خورد نوش فروخت کرنے لگے ،یہ واحد کینٹ بورڈ ہے جسکا کوئی والی وارث نہیں ،بازار میں موجود سبزی ،پھل،گوشت ودیگر اشیاء ضروریات کی قیمت اور معیار کو چیک کرنے کے لیے نہ کینٹ انتظامیہ نے زحمت کی اور نہ ڈی سی ،نہ اے سی اور ڈی پی او نے عوام نے موجودہ حکومت کے نمائندوں کیساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی بد دعائیں دینے لگے،بازار میں کسی کے پاس بھی کوئی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں اگر کوئی کاہک غلطی سے ریٹ لسٹ کا پوچھے تو آگے سے جواب ملتا ہے اٹک ،حضرو یاراولپنڈی جائو وہاں خرید،بازار میں تربوز 40روپے فی کلو ،خربوز ہ 80,100روپے،لیموں 500،چقندر فی گڈی 80روپے،کیلا 180,150روپے،سیب 350,200 روپے،گوشت بڑا 450روپے،سموسہ 25,30 کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں کامرہ ،قطبہ موڑ کے بازار میں تمام تر اشیاء ضروریات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ،عوام کا کسی مسیحا کا انتظار ہے اور راستے دیکھ رہے ہیں کہ کوئی آئے اور ان ظالم دوکانداروں سے پوچھے مگر جب تک کوئی آئے گا یاتو شاہد رمضان المبارک گزرچکا ہوگا یا پھر کامرہ ،قطبہ موڑ کے غریب عوام نہیں رہی گی۔