باہتر:بغیر نمبر پلیٹ رکشوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ
باہتر:باہتر،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پولیس کی غفلت نا اہلی اور فرائض سے عدم دلچسپی کی وجہ سے حکومت پنجاب کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کا ماہانہ نقصان ضلع اٹک اور بالخصوص تحصیل فتح جنگ میں سینکڑوں رکشے اور ہزاروں موٹر سائیکل بغیر نمبر کے چل رہے ہیں رکشوں میں رجسٹریشن کروائے بغیر لوڈر اور مسافر رکشے شامل ہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور اہل کار اس جانب توجہ نہیں دے رہے سینکڑوں ان رجسٹرڈ رکشے نہ صرف سیکورٹی رسک ہیں ہزاروں ان رجسٹرڈ بغیر نمبر موٹر سائیکل جو چند ہزار روپے کے عوض انتہائی آسانی سے مل جاتے ہیں دہشت گردی،چوری چکاری،راہزنی اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں استعمال ہو نے کے خدشات ہیں۔ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کا ون ویلنگ کرنا ایک محبوب مشغلہ بن چکا ہے درجنوں نوجوان موٹر سائیکل حادثوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں لیکن پولیس اور انتطامیہ نے مکمل طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں رکشہ ڈرائیوروں میں اکثریت غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی ہے جن کے پاس کوئی شناخت نہیں ہے عوامی حلقوں نے آرپی او راولپنڈی،ڈی پی او اٹک،کمشنر پنڈی اور ڈی سی اٹک،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل فتح جنگ میں ان رجسٹرڈ رکشوں،غیر قانونی طور پر چلنے والے بغیر نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔
