اٹک :شدید آندھی طوفان اور بادوباران ،بجلی کا نظام درہم برہم 

اٹک :سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان اور بادوباران بجلی کا نظام درہم برہم ، درخت اور کچی دیواریں گر گئیں 2 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل افطار کے وقت اٹک ، سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں شدید طوفان آیا اور ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی آندھی اور طوفان سے درخت تاروں پر گرنے سے مرزا ، سنجوال ، گولڑہ ، بولیانوال ، دورداد ، برہان اور کامرہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ گھروں کی کچی دیواریں ، سائن بورڈز پھٹ گئے اور درخت گرنے سے نظام زندگی معطل ہو گیا جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے گرے ہوئے درخت ہٹائے جبکہ نواحی دیہات میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت درخت ہٹائے بجلی نہ ہونے کے سبب دیہات تاریکی میں ڈوبے رہے سحری اور افطاری میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض علاقوں کی بجلی سحری کے وقت واپڈا اہلکاروں نے ساری رات ٹوٹی تاریں اور درخت ہٹاکر بحال کی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 10 بجے تک ممکن ہو سکی ۔