پی پی اٹک دکھ کی گھڑی میں قمر زمان کائرہ کیساتھ برابر کی شریک ہے:ملک اصغر انجراء

فتح جنگ :سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اصغرانجراء نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹک دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری قمر زمان کائرہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے نوجوان بیٹے کی اچانک وفات ایک عظیم سانحہ ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی راولپنڈی کے صدر سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں اٹک کے وفد نے جنازہ میں شرکت کر کے چوہدری قمر زمان کائرہ سے تعزیت کی۔ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا سیکورٹی کے تمام تر خدشات کو پس پشت ڈال کر جنازے میں شریک ہونا کارکنان پیپلزپارٹی کیلئے انتہائی حوصلہ افزا ہے قائدین نے اپنے ایک عظیم ورکر کو دکھ کے لمحات میں تنہا نہیں چھوڑ ا اور ان کے غم میں بنفس نفیس خود حاضر ہو کر ان برابر کے شریک ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت اور کارکن چوہدری قمر زمان کائرہ کا غم دکھ شیئر کرنے کیلئے لالہ موسیٰ پہنچے انھوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے اور اسامہ قمر کائرہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے انھوں نے کہا کہ اٹک سے کارکنوں کے قافلے جو ق در جوق لالہ موسیٰ جا کر اپنے لیڈر سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں پیپلزپارٹی ایک خاندان کا نام ہے اور ہم سب اس خاندان کے افراد ہیں انھوں نے کہا کہ چوہدری قمر زمان کائرہ ایک انتہائی حوصلہ مند شخص ہیں تاہم جوان اولاد کا دکھ ساری عمر ساتھ رہتا ہے اللہ تبارک تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے