اٹک: پولیس کی کارروائی منشیات فروش و ڈکیت گرفتار
اٹک:مورخہ 27-01-2019 کو مسمی آفاق شاہ سکنہ مظفر آباد سے 2 نامعلوم اشخاص نے بفاہد روڈ پر ویرانے میں اسلحہ کی نوک پر کرولا کار نمبری 164GAG نقد رقم 90000 روپے ، دو موبائل فو ن گاڑی کی رجسٹریشن بک چھین لی اور فرار ہو گئے،جس پر تھانہ صد رحسن ابدال میں مقدمہ درج ہو۔ا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ASPSDPO حسن ابدال سرکل،SHOتھانہ صدر حسن ابدال،تسکین عباسASI نے دِ ن رات محنت کرکے اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ملزمان مسمیان 1 محمد شاہ سکنہ چارسدہ اور نمبر 2 بصیر سکنہ چارسدہ جو کہ بین الصوبائی منشیات فروش اور ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں، کو گرفتار کیا اور بوقت گرفتاری ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی جس پر الگ الگ مقدمات درج ہوئے اور دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر اُن سے چھینی ہوئی گاڑی کرولا کار نمبری GAG164 موبائل فونز اور رجسٹریشن بک گاڑی اور نقد رقم 90000 روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔
