Thu
14
May
2026

فتح جنگ:ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اراضی ریکارڈ سنٹرفتح جنگ کا دورہ کیا اس مو قع پر اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ڈی سی اٹک نے سنٹر کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا اور وہاں پر آئے افراد سے ان کے مسائل دریافت کیے انہوں نے سنٹر کے عملہ کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیا ت فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے محکمہ مال کے معاملات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے اور اس میں بہتری کےلیے کاوشیں کی جارہی ہیں ۔
