جنڈ:پرائمری سکول نلہڈ کےبجلی ٹرانسفارمر سے کوائلز چوری

جنڈ ( ظفر اقبال سے)چورگورنمنٹ پرائمری سکول نلہڈ بجلی کا ٹرانسفارمر اتار کر اس میں کوائلز ودیگر پرزہ جاتا لے اڑے ۔ سکول کے ہیڈ ماسٹرسجاد احمد نے تھانہ انجرا میں تحریری درخواست دی کی سکول کے کالس فور نے فون پر اطلاع دی کہ ٹرانسفارمر زمین پر گرا ہو اہے جب وہاں جا کر دیکھا تو چور ٹرانسفارمر کے قیمتی پارٹس کوائلز وغیرہ چوری ہو چکے تھے چارہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ سعداللہ خان ساکن انجرا،الطاف ساکن ڈھوک بھنگی ،عامر ساکن رکھوان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے یہ واردات کی ہے جس پر تھانہ انجرا پولیس نے ایف آر درج کر کے ایک ملزم سعد اللہ کو گرفتار کرلیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔