حسن ابدال: مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کاررروائی ہو گی: اسسٹنٹ کمشنر 

حسن ابدال :مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلا ف قانون حرکت میں آئے گا ایسے دوکاندار جو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے روزہ داروں کیلئے مشکلات کا سبب بنیں گے سزا سے نہیں بچ سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارہ نے عوامی شکایات پر اچانک ہزاروہ روڈ کا دورہ کیا ۔ اور فروٹ سبزی کے مختلف دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔ جنت حسین نیکوکارہ نے اس موقع پر موجود میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا کہ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے کرڑوں روپے کا بجٹ مختص کیا ہر شہر میںسستے رمضان بازار لگوائے تاکہ عوام کو اشیائے خردونوش سستے دوموں میسر آسکیں ۔ لیکن اس شعبے سے وابستہ حوس زر کے پجاری راتوں رات مالدار بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے دکاندار وں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور حکومتی رٹ کو ہر صورت میں قائم کیا جائے گا ۔