پنڈی گھیب :مختلف واقعات کے خلاف مقدمات درج 

 پنڈی گھیب : پنڈی گھیب پولیس نے مختلف واقعات کے خلاف مقدمات درج کر دیے، سائل عامر سہیل ولد پیراں دتہ ساکن پنڈی گھیب شہر نے بتایا کہ 18 مئی کی رات کو اہلیہ نے اسے نشہ آور چائے پلاکر بے ہوش کردیا اور خود اپنے آشنا بلال ولد غلام محمد سکنہ دودیال تحصیل تلہ گنگ کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، قیمتی پارچہ جات، پاسپورٹ اور ایک عد د موبائل مالیتی 40 ہزار بمع سمیں لیکر فرار ہوگئی،موضع حسین آباد کے رہائشی حافظ امداد علی ولد گل محمدنے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسین آباد کی ٹیچر ف کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر نے اس کی ساڑھے چار سالہ بیٹی بے نظیر اعوان طالبہ جماعت اول کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال نوچ لیے۔، سڑک حادثہ میں فوت ہوجانے والے محمد یعقوب کے بھائی محمد خرم شہزاد ولد وارث خان سکنہ شہباز پور نے بتایا کہ کار نمبر GAE/1060 کے ڈرائیور سجاد احمد سکنہ ڈھوک جانگلہ نے تیز رفتاری کے باعث اس کے بھائی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ مرید حسین سکنہ شہباز پور، قلب عباس سکنہ تھٹی سیدو شاہ، محمد اقبال اور محمد نصیر سکنائے گنگا والی شدید زخمی ہیں، موضع ڈھلیاں کی رہائشی رضیہ نور بیوہ شیر افضل نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گھر میںعدم موجودگی کے دوران راجہ انور، اس کی اہلیہ فیاض بانو اور محمد حسین نے اس کی دو گائیں بمع دو بچھڑے چوری کر لیے اور واپڈا پنڈی گھیب کے ایس ڈی او رانا دلدار نے رپورٹ درج کرائی کہ موضع کنٹ کے محمد ولایت ولد ولی محمد بجلی میٹر کے مین پی وی سی کے جوڑ سے ڈاریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہاتھا پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔