اٹک: سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم ،5 ملزمان گرفتار 

اٹک : سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، منشیات ، اسلحہ اور گولیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد لطیف نے سجاد حسین ولد فداَ حسین سکنہ راولپنڈی سے 3000 گرام چرس ، دوسری کاروائی میں سلیم حیدر ولد تنویر حسین سکنہ فتح جنگ سے 3000 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال محمد کوثر نے رفیع اللہ ولد مظفرسعد سکنہ مردان سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال محمد وقار نے زیر دفعہ 393 ت پ میں گرفتار شدہ ملزمان عاشق حسین ، راقب حسین پسران غلام حسین سکنائے ہری پور ، جاوید نسیم ولد عنایت خان سکنہ ہری پورسے دوران تفتیش ملزم راقب کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، ملزم جاوید کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔