Wed
29
Apr
2026

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔ مسجد کی انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت مسجد میں 30 سے 40 افراد موجود تھے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
نوٹ: یہ بریکنگ نیوز ہے اس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
